اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی الازہر یونیورسٹی نے ملک میں مخالفین کو اٹھائیس نومبرکو مقدس قرآن ہاتھ میں لے کر مظاہرہ کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھائیس نومبر کو مقدس قرآن ہاتھ میں لے کر مظاہرہ کرنا، صفین کی سازش کی یاد دلاتا ہے۔جس نے اسلامی دنیا کو سب سے بھاری نقصان پہنچایا تھا۔ الازہریونیورسٹی نے جمعرات کو بیان میں تاکید کے ساتھ کہا کہ قرآن ہاتھ میں لینا، سازشی قدم ہے اور صفین کے واقعہ کی یاد دلاتا ہے جس کے برے نتائچ اب تک بھگت رہے ہیں۔ الازہر نے کہا ہے کہ اس فتنے سے صرف اسلامی دنیاکے دشمنوں کو فائدہ پہنچےگا۔ الازہر یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہے کہ اٹھائیس نومبرکو عوام سے ہاتھ میں قرآن لے کر مظاہرے کی اپیل، مذہب کا ناجائزاستعمال اور دھوکا ہے اور حقیقت میں لوگوں کوبغاوت کے لئے اکسانا ہے کہ یہ قدم مقدس قرآن کی توہین ہے ۔ الازہر یونیورسٹی نے اس بیان پر زور دیا کہ عوام سے اٹھائیس نومبر کو مظاہرے کے لئے اپیل حقیقت میں انھیں جہنم میں بھیجنے کے برابر ہے اور افسوس ہے کہ یہ اپیل ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب مصری فوج، صحرائے سینا میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔
.......
/169